نئی دلی (جیوڈیسک) دورہ امریکا میں نریندرا مودی بھارت کا روایتی لباس دھوتی کرتا پاجامہ نہیں پہنیں گے بلکہ وہ نئے انداز میں امریکی سرزمین پر قدم رکھیں گے۔
اپنی سج دھج کیلئے نریندرا مودی نے دورہ امریکہ کے لئے بمبئی کے مشہور فیشن ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جو ان کے لباس سے لے کر بالوں کی تراش خراش تک سب کچھ بدلنے کی کوشش کریں گے۔
دورہ برازیل پر برکس ممالک کے اجلاس میں مودی نے کرتہ کے بجائے بند گلا سوٹ پہن کر کاروباری انداز اپنایا تھا۔ نریندرا مودی ستمبر کو امریکی صدر براک اوباما کی دعوت پر امریکا جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ میں خطاب بھی کریں گے۔