تریپولی، دو بم دھما کے، ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی

Tripoli Blast

Tripoli Blast

تہران (جیوڈیسک) ایران نے شمالی لبنان کے شہر تریپولی میں ان دو بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں 42 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ خبر ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے ہفتے کو دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عباس اراقچی کے حوالے سے کہا گیا ہے۔

وہ جمعہ کو مسلمانوں کی ہفتہ وار نماز کے دوران دو مساجد کے باہر کئے جانیوالے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تکفیری(سنی مسلمان انتہا پسند) گروپوں کی مذمت کی جو لبنان کے قومی اتحاد اور ملک میں مختلف طبقوں کے پرامن بقائے باہمی کو نقصان پہنچانے کے لئے پھوٹ کے بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے لوگ صیہونیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ یہ بات اس نے اسرائیل کے حوالے سے کہی۔ ایران لبنان کی طاقتور شیعہ تحریک حزب اللہ اور جنگ زدہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا اہم علاقائی پشت بان ہے۔