طرابلس : سابق وزیر احمد ابراہیم کو سزائے موت کی سزا سنا دی

Ahmed Ibrahim

Ahmed Ibrahim

لیبیا (جیوڈیسک) لیبیا میں عدالت کی طرف سے قذافی دورِ حکومت کے سابق وزیر کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ سابق وزیر احمد ابراہیم پر معمر قذافی کے دور میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور قتل کا فردِ جرم عائد کیا گیا تھا۔ ابراہیم اپنے دور میں کئی وزارتوں سمیت تعلیم و اطلاعات سے بھی منسلک رہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کو بین الاقوامی قانون سے ماورا قرار دیا ہے۔ لیبیا کی نئی قیادت کی طرف سے قذافی کے وفاداروں کو سخت قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ جن میں معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نمایاں ہیں۔