لیبیا (جیوڈیسک) کے دارالحکومت طرابلس میں اطالوی سفارتکار کی گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود ایک عینی شاہد کے مطابق کار بم دھماکے سے پانچ منٹ قبل ہی وہ وہیں موجود تھا۔ کار میں دو اطالوی باشندے موجود تھے۔
پھر اچانک وہ کار سے نکلے اور بھاگے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہں ہوا۔
روم میں اطالوی وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق گاڑی میں سفارتخانے کے دو اہلکار سفر کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ لیبیا میں حالیہ مہینوں میں پرتشدد کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جن میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔