طرابلس کو بازیاب کروا لیا جائے گا: وزیراعظم عبداللہ التنی کا دعویٰ

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ وزیر اعظم عبداللہ التنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اْن کے ملک کی متحد افواج ملکی دارالحکومت طرابلس پر دوبارہ قبضے کی مہم شروع کرنے کا پلان کر رہی ہیں۔

طرابلس پر آج کل لیبیا کے اسلام پسندوں کا مکمل کنٹرول ہے۔ ان اسلام پسندوں کو مصراتہ کے طاقتور قبائلی لشکریوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔