لیبیا (جیودیسک) لیبیا میں سابق حکمران کرنل قزافی کے بیٹے سیف قزافی کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔ سیف قزافی پر معمر قزافی کے بیالیس سالہ دورِ حکومت کے دوران مختلف جرائم کے مقدمات قائم کیے گئے۔ ان کے ساتھ سابق انٹیلی جنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کو بھی مقدمات کا سامنا ہے۔ مقدمے کی سماعت کے لیے انیس ستمبر کا دن طے کیا گیا ہے۔
گذشتہ فروری میں بین الاقوامی عدالت نے بیان دیا تھا کہ سیف قزافی کو لیبیا میں تسلی بخش انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا اس لیے انہیں عدالت عالیہ میں پیش کیا جائے تاہم لیبیا مقدمے کی پیروی مقامی عدالت میں ہی کرنے کا خواہش مند ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر متفق ہے۔