طرابلس میں امریکی سفارتخانے کی عمارت پر جنگجو ملیشیا کا قبضہ

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) میڈیا کے مطابق لیبیا میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی سفارتی عملے نے ایک ماہ پہلے عمارت خالی کر دی تھی اور تیونس چلے گئے تھے۔

فجر لیبیا نامی ملیشیا کے جنگجو خالی عمارت میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں کو عمارت کا دورہ بھی کروایا۔

انہوں نے عمارت کے سوئمنگ پول کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ جس میں نہاتے ہوئے لوگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے ملیشیا نے سفارتخانے کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔