ممبئی (جیوڈیسک) ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ فٹ رہنے کیلئے زیادہ مشقت نہیں کرتی بس سادہ کھانا کھاتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دال، سبزی، روٹی اور چاول کھاتی ہوں اور اسی وجہ سے بالکل فٹ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند جسم کیلئے جنک فوڈ سے پرہیز اور سادہ کھانے استعمال کرنے چاہئیں۔