راولپنڈی (جیوڈیسک) ترنول میں شہید ہونے والے آرمی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نوازشریف جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہید لیفٹیننٹ کرنل ظاہر اور لیفٹیننٹ کرنل ارشدکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے، وزیردفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
آج صبح راولپنڈی کے قریب ترنول کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔ شہادت پانے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شاہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشد کے علاوہ تین عام شہری بھی شہید ہوئے۔