اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی اور ٹی او آرز کے حوالے سے ضمانت مانگ لی۔
اپوزیشن رہنماؤں کا سپیکر ایاز صادق سے کہنا تھا آپ ضمانت دیں کہ حکومت ٹی او آرز پر لچک دکھائے گی ۔ اپوزیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا ۔ اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ احتساب وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔
اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اعلان کیا تھا کہ اعتزاز احسن اور ایاز صادق کی ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔