ٹرک ڈرائیور 35 سالہ شخص کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ٹرک ڈرائیور 35 سالہ شخص کو مردہ حالت میں سڑک پر پھینک کر بھاگ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ محل کے علاقہ نواں بازار میں فیصل آباد چک نمبر 29 ج ب کے رہائشی عبدالرحمن کو اس کے ساتھی ڈرائیور مردہ حالت میں سڑک کنارے پھینک کر بھاگ گئے جبکہ ٹرک کو بھی وہیںچھوڑ دیا۔

موقع پر موجود ٹریفک وارڈن نے پولیس کو اطلا ع دی جس پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکرمردہ خانے جمع کروا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہوئی ہے، متوفی کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ قبضے میں لیاگیا ٹرک سوتر سے بھرا ہوا ہے۔