ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد جان کی بازی ہار گئے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔، دارارقم سکول کے وائس پرنسپل سید عبدالستار 12 سالہ عزیزہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر الہ آباد کی طرف سے وزیرآباد کی جانب آ رہے تھے کہ اوور ہیڈ بریج پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سید عبدالستار دماغی چوٹیں آنے سے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ ان کے ہمراہ جانے والی 12سالہ بچی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک کو پل سے نیچے سائیڈ پر کھڑا کرکے موقعہ سے غائب ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی موقعہ پر پہنچ گئی اور ٹرک کو اپنے قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش اور ٹریفک وارڈنوں کی ڈیوٹیوں میں عدم دلچسپی اور تیز رفتاری جیسے واقعات کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

ٹریفک وارڈن ڈیوٹیوں کی جانب توجہ دینے کی بجائے مبینہ طور پر چالان کوٹہ پورا کرنے کی خاطر سڑکوں پر آتے اور مختلف چوکوں میں گاڑیاں کھڑا کرکے ٹارگٹ پورا کرتے اور غائب ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکومتی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔