لاہور : ٹرو کالر نے آج گوگل ڈوو کے ساتھ ہم آہنگی کے تزویراتی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔گوگل ڈو و ایک اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالنگ ایپ ہے جو اب ٹرو کالر ایپ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔ اس سے ٹرو کالر کی بین الاقوامی ساکھ اور معیار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اُس کے معروف ڈائلر’کالر آئی ڈی اور اسپیم بلاکنگ ایپ کی وقعت اور قدر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس کو 25کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔
مزید براں، ٹروکالر نے اینڈرائڈ کی ایپ کیلئے بالکل نئے ڈیزائن کا اعلان بھی کیا ہے جس میں دو عدد نئے فیچرز بھی شامل ہیں ، جن میں ایس ایم ایس اور فلیش مسیجنگ شامل ہیں۔ اس ایس ایم ایس کے فیچر سے یہ معلوم کرنا ممکن ہوگا کہ میسج بھیجنے والا کون ہے اور اس کے علاوہ اسپیم میسجنگ کو فلٹر کرنا بھی ممکن ہوگا۔عالمی سطح پر سالانہ 1.2کھرب اسپیم میسج سالانہ بھیجے جاتے ہیں جو کہ کل ایس ایم ایس کا پندرہ فیصد ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ٹرو کالر کے صارفین اب فلیش میسجنگ بھی بھیج سکیں گے جو پہلے سے تیارشدہ مسیج کو فوری طور پر مطلوبہ فرد کو بھیج دے گا اور اُس کیلئے آپ کی کیفیت’ آپکا راستے میں ہونا’ آپ کی لوکیشن یا اگر آپ گھر پہنچ چکے ہیں وغیرہ جانناممکن ہوگا۔
ٹرو کالر کے شریک بانی اور سی ایس او نامی ذارنغلم نے کہا کہ ہم نے آغاز سے ایک ایسی پراڈکٹ بنانے پر انتھک محنت کی ہے جو کہ مواصلات میں مزید آسانیاں پیدا کرتے ہوئے اِس کودنیا بھر میں موجود ہمارے صارفین کیلئے سادہ اور آسان بنائے اور اُن کی اہم ضروریات کو پورا کر ے جیسا کہ صارف کو معلوم ہو کہ اُس کو درحقیقت کون کال کر رہا ہے اور وہ نا پسندیدہ نمبروںکو بلاک کر نے کے قابل ہوں۔اُنہوں نے کہاکہ قابل قدر شراکت دار گوگل کی وجہ سے ہم اپنے سفر میں اگلا قدم اُٹھانے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اِس اقدام سے موبائل فون کی مواصلات ایک ہی چھت تلے آ جائیں گی اور آپ کو محفوظ ترین ‘ موثرترین’ آسان ترین خدمات با آسانی ایک ہی ایپ دستیاب ہونگی جس سے آپ کو اپنے امور سر انجام دینے میں خاطر خواہ آسانی پیدا ہوگی اور بار بار ایپ تبدیل کرنے اور مختلف امور کیلئے مختلف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
گوگل میں ڈوو کے سربراہ امت فولے نے کہاکہ اس بات سے قطع نظر کہ کون کیسا پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے، ویڈیو کالنگ ہر فرد کیلئے دستیاب ہونگی چاہئے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم ویڈیو کالنگ کو سادہ’ آسان’ تیز اور ہر ایک کیلئے دستیاب بنائیں۔اُن کا کہناتھا کہ ٹرو کالر کے ساتھ ہم آہنگی سے ہم دنیا بھر میں اپنے کروڑوں صارفین کو بہتر ویڈیو کالنگ کا تجربہ فراہم کر سکیں گے۔
دنیا بھر میں موجود لاکھوں ایسے افراد جو کہ انجان نمبروں سے آنے والی کالوں اور میسجز سے پریشان ہیں ، اُن کیلئے ٹروکالر کی نئی وضع بیان کردہ مسائل سے بچاؤ کا ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔ٹروکالر دنیا بھر میں تیزی سے استعمال کی جانے والی ایپ بن چکی ہے جس سے آپ نہ صرف اپنے مطلوبہ افراد سے با آسانی رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ ناپسندیدہ کالز اور ایس ایم ایس کو نظر انداز بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل ڈوو ایک سادہ ویڈیو کالنگ کی ایپ ہے جو کہ بالکل بھی پیچیدہ نہیںہے۔اس سروس کو تیز اور قابل بھروسہ بنایا گیا ہے جو فقط ایک بٹن دبانے سے صارفین کا آپس میں رابطہ کرواتی ہے۔ ٹروکالر کا گوگل ڈووکے ساتھ انضمام’ اینڈرائڈ اور آئی او ایس کیلئے آنے والے ماہ میں دستیاب ہوگا جو کہ اجازت سے مشروط ہوگا۔ ٹرو کالر کے بار ے میں مزید جاننے کیلئے آپ ٹرو کالر کی ویب سائٹ www.truecaller.com کووزٹ کر نے ساتھ ساتھ اس کی ایپ کو گوگل پلے اور آئی او ایس سے مفت میں ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔