حقیقی نمائندے عوام میں عید کی خوشیاں مناتے ہیں، پی ٹی آئی

PTI

PTI

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر و عارف عباسی، میڈیا کوآرڈنیٹر ساجد علی قریشی، چوہدری نذیر، چوہدری زبیر، ملک عظیم، میجر (ر) اینس احمداور چوہدری امجد نے کہاکہ عمران خان نے ڈی چوک میں کارکنوں اور عوام کے ساتھ عید منا کر اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندے عوام میں رہ کر عید کی خوشیاں مناتے ہیں جعلی مینڈیٹ سے برسر اقتدار آنے والے شاہی محلوں میں عید مناتے ہیں۔

عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ایک سچے کھرے بااصول محب وطن سیا ستدان ہیں 18کروڑ عوام کو ان کی قائد انہ صلاحیتوں پر فخر ہے ملک کو موجودہ بحران سے صرف اور صرف عمران خان نکال سکتے ہیں نئے پاکستان کا سورج جلد طلوع ہو نے والا ہے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے حکمرانوں کی رخصتی اب دنوں کی بات ہے۔