بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور جماعت الادعو کے سربراہ حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ حقیقی طالبان افغانستان اور پاکستان کے محافظ ہیں۔ بہاولپور میں دفاع پاکستان کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تخریب کاری کی وجہ مشرف کے غلط فیصلے ہیں۔
حافظ سعید احمد نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو افغانستان میں قونصلیٹ دے کر پاکستان کے لیے خطرہ پیدا کیا۔ بارہ سالوں میں باسٹھ ڈیم بنا کر انڈیا نے پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا کیا جبکہ جہاد نے امریکی معشیت کا بھرگس نکال دیا ہے۔