لندن (جیوڈیسک) لندن کے میئر صادق خان ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر اپنی تقریر روکنے پر مجبور ہو گئے۔ صادق خان نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے دورہ ملتوی کرکے اچھا کیا، لندن کے اکثر شہری ان کی آمد کے خلاف تھے۔
میئر آف لندن صادق خان ٹرمپ کے بیان کے بعد مشکل میں پڑ گئے۔ ایک تقریب میں صادق خان کی تقریر کے دوران، ٹرمپ کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ صادق خان تھوڑی دیر کے لئے اپنی تقریر روکنے پر مجبور ہو گئے۔ مظاہرین صادق خان پر برطانوی آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے تھے۔
ٹرمپ کا دورہ ملتوی ہونے پر صادق خان کا کہنا تھا کہ اچھا کیا ڈونلڈ ٹرمپ نہیں آئے، لندن کے اکثر شہری ان کی آمد کے خلاف تھے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی ٹرمپ کا دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کی ذامہ داری صادق خان اور جیرمی کوربن پر ڈال دی تھی۔