واشنگٹن (جیوڈیسک) سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی۔
برینن نے ایوان نمائندگان کی خفیہ امور کی کمیٹی کی منعقدہ ایک نشست میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ کی بعض قریبی شخصیات سے رابطے میں روس ملوث رہا ہے۔
سابق سربراہ نے کہا کہ اس بارے میں ہمارے سخت رد عمل کے باوجو روس نے یہ مداخلت جاری رکھی جبکہ ہمیں علم تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بعض حلقوں نے روسی حکام کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کیا تھا البتہ مجھے یہ معلوم نہیں کہ روس اس معاملے میں کتنا کامیاب رہا ہے۔