ایران (اصل میڈیا ڈیسک) کل بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے کانگرس کی قرارداد کے خلاف اپنی ویٹو طاقت کا استعمال کرکے قرارداد ویٹو کردی۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کے اس فیصلے کے خلاف ویٹو کا استعمال کیا جس میں صدر کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کےاختیارات کومحدود کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
بدھ کے روز دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی ذلت آمیز تھا جسے ڈیموکریٹس نے 3 نومبر کو ری پبلکن پارٹی میں تقسیم سے فائدہ اٹھاتےہوئے انتخابات جیتنے کی اپنی حکمت عملی کے کے طور پرپیش کیا تھا۔
صدر نے کہا کہ قرارداد کے حق میں “چند ریپبلکن” ووٹ ڈیموکریٹس کے مفاد میں تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگرس کے دو ایوانوں میں مارچ میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔ کانگرس میں پیش کردہ قرارداد کو ڈیموکریٹس اور کچھ ریپبلکن قانون سازوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر روک لگانے کی سفارش کی گئی تھی اور اس حوالے سے صدر کے اختیارات کو محدود کرنے پرزور دیا گیا تھا۔