واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارت نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن سے زیادہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کی نامزدگی کے امکانات زیادہ ہیں۔ تاہم سینڈرز اب بھی ان پر دبائو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 7جون کو کیلیفورنیا کی پرائمری میں سینڈرز نے فتح حاصل کرلی تو ہلیری کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔