واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کیلئے آفت قراردے دیا۔
ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں اپنے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کیلئے ممکنہ آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے بادشاہ ٹرمپ کی وجہ سے معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاشی پالیسیوں پر تنقید پر ہلیری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہاں وہ قرض کے بادشاہ ہیں، وہ قرض کو سمجھتے ہیں اور اسے ہینڈل کرنا بھی جانتے ہیں۔