واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پینٹاگون کو ووٹنگ مشینز ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہرحال میں امرکا کا دوبارہ صدرب ننا چاہتے تھے اوراس مقصد کے لئے انہوں نے پینٹاگون کو ووٹنگ میشنز قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق 2020 میں انتخابی شکست کے کئی ہفتوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹوآرڈر جاری کیا جس میں پینٹاگون کو ووٹنگ مشینز کو ضبط کرنے اورمبینہ انتخابی فراڈ کا پتا لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔
دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ انتخاب میں شکست کے بعد صدر ٹرمپ اوران کے ساتھیوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے صدارتی انتخاب کو متنازع بنانے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل پرحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔