ٹرمپ نے حکومت کے شٹر گرانے کا انتباہ دے دیا

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے سربراہ چک شومر اور ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوس کے درمیان اوول آفس میں میکسیکو دیوار کے حوالے سے بحث وتکرار ہوئی۔

یہ بحث امریکی رائے عامہ کے ایجنڈے میں شامل ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس ملاقات میں میکسیکو کی سرحدوں پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے کانگرس سے طلب کردہ بجٹ کو مختص نہ کرنے کی صورت میں “حکومت کے شٹر گرا سکنے ” کا انتباہ دیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی ایوان نمائندگان کی لیڈر نینسی پیلوسی نے امریکی شہریوں کے ٹرمپ کی وجہ سے حکومتی امور کو بند کرنے کے حق میں نہ ہونے کے کہنے پر ماحول میں تناؤ پیدا ہوا۔

پیلوسی کی بات کاٹنے والے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے، سرحدی دیوار اسی منصوبے کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے والے ٹرمپ کے بر عکس ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اس دیوار کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم کے کافی ہونے کا دفاع کر رہے ہیں۔