واشنگٹن (جیوڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم دشمنی پر مذمت کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے کہا کہ امریکی مجسمہ آزادی پر کسی قسم کی چھاپ نہیں ہے، امریکہ کو تمام مذاہب اور پس منظر کے لوگوں کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیتھولک مذہب کے مطابق پرورش پائی بعد میں ایپیس کوپیلین مذہب اختیار کر لیا جبکہ مجھے بعد میں پتہ لگا کہ میرا خاندان یہودی تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کو تیار ہیں۔