کراچی : اسلامی ممالک کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کا اقدام لمحہ فکریہ ہے ، سائنسدانوں کا قیامت کی علامتی گھڑی دکھانا آنے والے وقتوں کے اسلام دشمن فسادات کی نشاندہی کرتا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ اسلام سے بیزار اور متعصب انسان ہیں۔
جہاں امریکہ، اسرائیل، اور بھارت جیسے ظالم و جابر اور اسلام دشمن ممالک آپس کے اتحاد کو فروغ دیں وہاں مسلم ممالک کو اپنی دفاعی پوزیشنیں ضرور مضبوط کرنی ہوں گی ، کسی مشکل میں گھرنے سے پہلے اپنے ہاتھ کو مضبوط کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
شامی مسلمانوں کی حالت زار عالم اسلام کو جھنجھوڑ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، معاون ناظم عافیت صدیقی MSO شمالی زون کے ناظم عمومی احمد جروار ، ناظم اطلاعات محمد نوید نے جمعے کے دن شمالی زون کے زیر اہتمام تربیتی نشست بعنوان ” استحکام وطن کیلئے نوجوانوں کا کردار ” میں کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو شام کی صورت حال سے سبق سیکھنا ہوگا ، شام کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنے والے ادارے اسلامی اخوت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں ، پاکستان اور ترکی سمیت شامی مسلمانوں کی خدمت کرنے والے تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔
محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0310-0202330