واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر کا ایک اور اسرائیل نواز اقدام، ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر تیار، امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ، اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی محبت میں ہر حد عبور کرنے پر تل گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ اگلے ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ بھی تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ بیت المقدس پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتا جبکہ امریکی صدر اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔