امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کی وبا سے متعلق امدادی اخراجاتی بل پر دستخط سے انکار کی وجہ سے لاکھوں امریکی شہریوں کی بے روزگاری مراعات خطرے میں ہیں۔
امریکی قانون سازوں نے وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دو اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کے ایک امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی۔
اس بل کے تحت کورونا وائرس ریلیف سمیت وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد اور متاثر ہونے والے کاروباروں کے لیے آٹھ سو بانوے ارب ڈالر رکھے گئے تھے، تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس بھاری امدادی پیکیج سے متفق نہیں ہیں۔