واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے لیبیا میں فوری طور پر فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان جڈ ڈیر کے مطابق صدر ٹرمپ اور صدر ماکرون کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔
مذاکرات میں اہم دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ڈیر کے مطابق دونوں رہنماوں نے لیبیا میں فوری طور پر فائر بندی کو یقینی بنائے جانے اور فریقین کے درمیان سریع شکل میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر ٹرمپ اور صدر ماکرون نے کہا ہے کہ لیبیا کی جھڑپوں کے زیادہ خطرناک شکل اختیار کرنے کا سّد باب کرنے کے لئے تمام فریقین کو چاہیے کہ فوری طور پر فوجی تناو میں کمی کریں۔