واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین ASEAN کے 31 ویں سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کی۔
مذاکرات میں شمالی کوریا اور تجارتی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
ASEAN سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا میں موجود تینوں رہنماوں نے سوفیٹل پلازہ میں سہ فریقی اجلاس کیا اور مذاکرات کے بعد میلکم ٹرن بُل نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شمالی کوریا کی “غیر ذمہ دارانہ حرکات ” پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ 10 سالوں کی طرح آنے والے دنوں میں بھی ہم ، کئی ملین انسانوں کے امن و سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے ، کام کرنا جاری رکھیں گے۔
ٹرن بُل نے کہا کہ اپنے ایشیاء کے ٹوئر سے قبل وہ شمالی کوریا ، انسانی تجارت اور تجارتی تعلقات کو ایجنڈے پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں بھی انہوں نے اپنے خطاب میں شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر کڑی نگاہ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔