اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی۔
امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی معاونت کی بحالی کا اعلان 27 جولائی کو کیا تھا اور اس معاونت کے تحت امریکا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔