دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بڑے سرمایہ کار اور کاروباری گروپ الخبطور (اے ایچ جی) کے سربراہ خلاف الخبطور نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کی صورت میں امریکا میں اپنی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ کر سرمایہ واپس لے آنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتا جہاں اس کو خوش آمدید نہ کہا جائے ایسے میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنتے ہیں تو ان کی مسلم مخالف پالیسی کے باعث متحدہ عرب امارات اپنا سرمایہ باہر نکالنے میں پہلا ملک ہو گا۔
متحدہ عرب امارات نئے سال میں امریکا اور یورپ میں ہوسپیٹلیٹی سیکٹر میں دو ارب درہم کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔