واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جلسوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدارتی انتخاب میں انہیں نامزد نہ کیا گیا تو امریکا بھر میں فسادات پھوٹ پڑیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں کے دورن تشدد کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے بعد روز ایریزونا میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کےد وران ایک شخص پر بد ترین تشدد کیا گیا ۔ جبکہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ کی مہم کے نگران لیوان ڈوسکی کی ایک صحافی سے بدتمیزی کا واقعہ بھی سامنے آ چکا ہے۔
اس سے قبل شکاگو میں پر تشدد احتجاج کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی ہی منسوخ کرنا پڑی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مخالفین پر کیے گئے حملوں اور مار پٹائی کی مذمت نہیں کریں گے۔
ان کے جلسوں میں ہونے والے تشدد کی زیادہ ذمہ داری “ہلڑ بازی کرنے والے پیشہ ور افراد” پر عائد ہوتی ہے جو ان کے مخالفین بھیجتے ہیں۔