ریاض (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی شہزادہ ولید بن طلال کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان امریکا کے لیے ذلت کا باعث ہے۔
شہزادہ ولید بن طلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤئوس کی ریس میں شامل امیدواروں کی فہرست سے ٹرمپ کو نکال باہر پھینکنا چاہیے کیونکہ وہ کبھی جیت نہیں سکتا۔اُنہوں نے کہاکہ وہ نہ صرف پارٹی بلکہ پورے امریکا کے لیے ذلت ہے۔