ٹرمپ کا بیان مایوس کن، پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے۔ نفیس ذکریا

Nafees Zakaria

Nafees Zakaria

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی سے متعلق ابتدائی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں۔

امریکی صدر کے پالیسی بیان میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا مایوس کن ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینا ہے تو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطہ میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشتگردی کی قوتوں کو شکست دینے اور جنوبی ایشیا کے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔