تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کروز میزائل داغنے سے شام کے دہشت گردوں کو حوصلہ اور قوت ملی ہے۔
حسن روحانی نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی بین الاقوامی انکوائری کے بلند ہوتے مطالبے کی حمایت کی ہے۔
امریکا اور شام کے باغیوں کا موقف ہے کو کیمیائی حملہ شامی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔ دوسری جانب روس اور شامی حکومت کا اصرار ہے یہ حملہ باغیوں نے خان شیخون کے قصبے پر کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی کیمیائی حملے پر مغربی ملکوں کے الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔