قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کرکے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4بجے ہوگا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا گیا۔

جس پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔