جوہرآباد (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی پیدا کر کے اُسے تباہ کیا جا رہا ہے۔ ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی کا رویہ مخلص کا رکنوں کے لئے ناقابل برداشت ہو گیا۔
انھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، لیکن ڈاکٹر غوث نیازی نے پارٹی تنظیموں کی تشکیل نو اور دیگر اہم کمیٹیوں میں عہدیداروں کی نامزدگی کی تجاویز مرتب کرتے وقت ملک محمد عزیر خان ایم این اے کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جس کی وجہ سے ہمارے ساتھی ناراض ہو رہے ہیں۔