14اگست ،قابل فخر دن

14 August

14 August

14 اگست ہمارے لئے واقعی ایک بہت بڑا اور قابل فخر دن ہے کیونکہ آذاد قومیں ہی اپنی خوشی و غمی کے دن آزادی سے مناسکتی ہیں جبکہ غلام قومیں اپنی مرضی سے نہ مسکرا سکتی ہیں اور نہ ہی اپنی مرضی سے رو سکتی ہیں دسمبر 1930ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس آلہ آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کی اس اجلاس میں اپنے تاریخ ساز خطبہ صدارت میں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ اور خود مختار وطن کا تصور پیش کیا۔

کیونکہ برصغیر کے بزرگوں نے دیکھا کہ یہاں کے سب باسی غلام ہیں اور ان کی نسلیں بھی غلام رہیںگی جس کے تدارک کا واحد راستہ ایک ایسی مملکت کا قیام تھا جہاں مسلمان مذہبی آزادی اور ثقافتی اطوار کوملحوظ خاطر رکھ کر بھرپورزندگی بسر کرسکیںاور اس اجلاس کے بعد حصول آزادی کی تحریک کا جنم ہوا اور ایسی جدوجہد شروع کی گئی کہ جو دیکھتے ہی دیکھتے برصغیر بھر کے مسلمانوں کی آواز بن گئی، حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اس تحریک میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کو متحرک و متحد کیا۔

البتہ انہیں خاصی مخالفت کا بھی سامنا رہا مگر اسکے باوجود نہ تو ان رہنمائوں نے ہمت ہاری اور نہ ہی عوامی حوصلے پست ہوئے اور اقبال پارک کا وہ مقام جہاں آج مینار پاکستان وجود پذیر ہے وہاں 23 مارچ 1940 میں آزادی کیلئے ایک قرار پیش کی گئی جس سے تحریک آزادی کو مزید تقویت حاصل ہوئی ، تحریک آزادی کے اس عرصہ میں بہت سے لوگوں کا خون بھی بہایا گیا وطن عزیز کے اس خطہ کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں، عرصہ 7سال آذادی کے متوالے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے قرار داد آزادی پیش کرنے کے 7 سال بعد 14 اگست 1947ء کو ہمارا پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا، جس کو ہمارے ہمسایہ اسلامی ملک ایران نے سب سے پہلے ایک آذاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا، اللہ تعالیٰ کے اس بیش پایہ احسان کو جو نبی رحمت ۖ کے صدقے ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو خوبصورتی و دلفریبی، قدرتی مناظر اور تاریخ ساز ورثہ کی دولت سے بھی مالا مال ہے اس کے علاوہ پاکستان کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے بھی ہیں ، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پاکستان میں واقع ہے ، پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت برف پوش پہاڑ اور دلنشیں وادیاں موجود ہیں نہ صرف پہاڑی بلکہ میدانی علاقے بھی خوبصورتی میں ثانی نہیں رکھتے ، پاکستان کا نہری نظام اپوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے بڑے بڑے دریا ، سمندر ، لہلہاتے کھیت، سال کے چاروں موسم اور جدید سہولیات سے مزین شہر وقصبات وطن عزیز کی خوبصورتی کا موجب ہیں، ریلوے ، موٹر وے اور سمندری راستے سرزمین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی طرف جاری سفر کی علامت ہیں، ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد ہمارا پیارا ملک دنیا میں ناقابل تسخیر بن چکا ہے جو تمام اسلامی ممالک کیلئے باعث اطمینان اور باعث فخر ہے۔

نوجوانو!14اگست ہمارے لئے یقینا خوشیوں سے مزین دن ہے آج کے دن ہماری ثقافت اور ہماری سوچ تو آزاد ہو گئی مگر آزاد وطن حاصل کرنے کے بعد ہمارا کام اور قرض ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ ابھی ایک اور آزادی باقی ہے جس کیلئے ہمیں جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے یعنی اب ”گناہ کی غلامی سے آزادی ”، گناہ سے آزادی ہر انسان کا مسئلہ ہے اس آزادی کے بعد ہمیں دوسرا وطن میسر آئے گا جس کا نام جنت الفردوس ہے جہاں گناہ نہ ہوگا اس آزادی کیلئے ضروری ہے۔

انسان گناہ کا احساس کرے اور اپنے منہ سے گناہگار ہونے کا اقرار کرے، پھر گناہ کو اپنی زندگی سے ترک کرے اور آذادی پانے کیلئے بے عیب کفارہ ادا کرے ، وطن عزیز کیلئے تو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے دیں مگر اب اس آزاد وطن میں گناہ جس میں ”جھوٹ، فریب، کرپشن، رشوت، بدیانتی، بے انصافی، دھونس و دھاندلی، فرقہ وارانہ فسادات اور لاقانونیت سے حکمران اپنی جڑیں مضبوط اور ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔

Mohammad Ali Jinnah

Mohammad Ali Jinnah

اگر ہم مذکورہ گناہ سے آزادی سے آزادی حاصل کرلیتے ہیں تو ہماری آنیوالی نسلیں ہمارا نام زندہ رکھیں گی اور فخر سے کہیں گی کہ یہ ملک حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا دیا ہوا تحفہ ہے جس میں حق وسچ، امن و امان، انصاف بلاتفریق، روزگار اور باعزت زندگی گزارنے کیلئے ہر کسی کو ذاتی چھت میسر ہو گی، دور حاضر میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے جو برسر اقتدار کرپٹ عناصر کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے یہاں غریب اور مظلوم لوگ حصول انصاف کیلئے سر پٹخ پٹخ کرمنوں مٹی تلے جا دبتے ہیں آج 19کروڑ عوام کو حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی سی سوچ اور انہیں جیسے جذبہ حب الوطنی کی ضرورت ہے تاکہ مملکت خداداد پاکستان کو بد امنی ، رشوت و کرپشن جیسے ناسور وں سے آزادی ملک سکے۔

Sahir Qureshi

Sahir Qureshi

(تحریر: ساحر قریشی)
فنانس سیکرٹری کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP)
Email.sahir.qurishi@yahoo.com
0300-5059236