لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کوشش ضرور کرتے ہیں، ہر میچ میں پرفارم نہیں کر سکتے، تاہم دبئی میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
وہ افغانستان اور سری لنکا کیخلاف سیریز کے لئے دبئی روانگی سے پہلے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقا میں سیریز جیتنے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے، نوجوان کھلاڑی ٹیم کا مستقبل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر کافی تنقید ہو رہی ہے تاہم بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لمبی سیریز کھیل کر آئے تھے، آرام کی ضرورت تھی، عبدالرزاق کے متعلق محمد حفیظ کا کہنا تھا انھیں کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملا۔