عدم شہادت پر قتل کے 2 ملزم بری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو عدم شہادت کی بناء پر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نعیم مسیح نے 13 جون کو اپنی بیوی لائبہ کو اپنے بہنوئی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر قتل کر دیا تھا اور اپنے آپ کو قتل کر نے کی بھی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ مقدمہ میں سجاد مسیح بھی نامزد تھا۔