ملکہ ( رپورٹ عمر فاروق اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ڈیرہ چوہدری عبدالما لک پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میٹر و بس کی سروس پورے پاکستان میں ہو۔ فی الوقت ہم ملتان اور کراچی میں میٹرو بس کی بنیاد رکھ چکے ہیں انشا اللہ رفتہ رفتہ ہم پاکستان کے ہر کونے کونے میں نہ صرف سفری سہولت کے لیے جدید نظام دیں گے بلکہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے لیے جو نظام و ضع کیا گیا ہے اس میں ہم ان کی معاونت کریں گے۔
ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔ اور بے رو ز گار لوگوں کو رو زگا ر دیں گے سب سے بڑ ھ کر ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ یہ پا کستا ن سب کا پاکستان ہے یہ بیس کروڑ لوگوں میں ہر شخص نواز شریف ہو گا جو پاکستان کو آگے لے جانا چاہتا ہے ۔وہ وقت دو ر نہیں جب پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کھاریاں میں آ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ یہا ں کے ایم این اے چوہدری عابد رضا کو ٹلہ اور ایم پی اے چو ہد ری شبیر ا حمد کو ٹلہ یہ دو نو ں خد ا تر س عوام دوست انسان ہیں اور عوام میں بے حد مقبول ہیں عوام کے لیے جیتے ہیں او ر عوام کے لیے مرتے ہیں۔ گذشتہ پانچ سال میں کوٹلہ برادران نے ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیے ہیں ۔ ماضی میں جو لوگ ان علاقوں میں منتخب ہوئے انہوں ان علاقوں کو نظرانداز کی۔ اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چو ہدری غضنفر جمشید پلاہ ڑی ، زاہد مصطفیاعوان ، عمر فاروق اعوان ، حسن ضیاء اعوان اور دیگر افراد موجود تھے۔