اسلام آباد (جیوڈیسک) سونامی آ چکی ہے، بلاول کبھی عوام سے ملے ہی نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ڈر ڈر کے تقریریں کرتا ہے اسکی حیثیت ہی کیا ہے، وہ اور آصف زرداری تو کبھی ڈرائینگ روم سے باہر ہی نہیں نکلے۔ بلاول بھٹو کہاں سو رہا تھا سونامی تو آچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لئے بزدل کا لفظ استعمال کرنے پر بلاول بھٹو کو شرم آنی چایئے۔
بلاول بھٹو بچہ ہے وہ کبھی عوام سے ملا ہی نہیں، بلاول اور آصف علی زرداری ڈرائنگ روم سے کبھی باہر ہی نہیں نکلے، بلاول اور آصف علی زرداری بزدل ہیں وہ کسی کو کیا طعنہ دے سکتے ہیں، عمران خان عام لوگوں میں گھلتے ملتے ہیں اور بڑے سیاسی لیڈر ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ سونامی پیپلز پارٹی کی کرپشن سے عوام کو بچا رہی ہے۔