مینگورہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سونامی حکومت کے 10 ماہ ہوچکے اب تک کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔
پی پی نے اپنے دورحکومت میں سوات کے عوام کیلیے بہت کچھ کیا، کیڈٹ کالج اور ہائیکورٹ سرکٹ بینچ (دارالقضاۃ) قائم کیے، سواتی عوام کی ناراضیاں دورکرنے آیا ہوں، عوام اپنا قیمتی ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد شاہی خان کے حق میں استعمال کریں۔
وہ پیر کو چہار باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رضا ربانی، پی پی پی کے صوبائی صدر خان زادہ خان، نامزد امیدوار محمد شاہی خان نے بھی خطاب کیا۔ خورشید شاہ اور رضاربانی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام کر پارٹیر ہے، بھٹوکافلسفہ آج بھی زندہ ہے۔