سونامی کے ذریعے تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کر دیا کہ حکومت مخالف الائنس کا حصہ بننے پرکوئی مشاورت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ حکم امتناع پر پانچ سال پورے کر لے گی تو یہ اس کی بھول ہے۔

عمران خان لندن گئے تو یوں لگا جیسے پاکستانی سیاست کا رخ اسی جانب مڑ گیا۔۔ حکومت مخالف الائنس پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو کپتان نے بھی صاف صاف بتا دیا،، پی ٹی آئی میں کسی الائنس کا حصہ بننے پر مشاورت نہیں ہو رہی،، برطانیہ کے دارالحکومت میں میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے حکومت کو خبردار بھی کیا۔

کپتان کا کہنا تھا حکومت یہ سمجھتی ہے کہ حکم امتناع پر پانچ سال پورے کر لے گی تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستان کو لمیٹڈ کمپنی کی طرز پر چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،، سونامی کے ذریعے تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے مطالبے نے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا۔۔ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جدوجہد کسی صورت رکنے والی نہیں، اگلی حکمت عملی کیا ہوگی سیالکوٹ کے جلسے میں اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات موجودہ نظام کے تحت نہیں ہونے دیں گے۔