سونامی آج گجرات سے ٹکرائے گا، تیاریاں مکمل

Gujarat Rally

Gujarat Rally

گجرات (جیوڈیسک) لاہور، کراچی، ملتان، میانوالی اور سرگودھا کے بعد سونامی آج گجرات سے ٹکرا رہا ہے۔ ظہور الہی اسٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کے راستوں پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں دیکھنے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن رات گئے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

گجرات کی انتظامیہ نے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے ہیں۔ کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے اڑھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 4 اور باہر نکلنے کے لئے 8 گیٹ کھلے رکھے جائیں گے۔

ظہور الہی اسٹیڈیم کے باہر ریسیکو اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ جبکہ میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا جائے گا۔ جلسہ گاہ کے ارد گرد شہری حدود میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔