ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے چینی سیاح کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
کالعدم تحریک طالبان کے سینئر کمانڈر عبداللہ بہار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والا چینی سیاح ان کی تحویل میں ہے اور اب اسے شمالی وزیرستان منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف جیلوں میں ہمارے ساتھی قید ہیں جب تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک چینی سیاح کو نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات 2 موٹر سائیکل سوار ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ڈرابن کی حدود سے سائیکل پر سوار چینی سیاح کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ چینی سیاح سائیکل کے ذریعے کوئٹہ سے پشاور جارہا تھا۔