ٹوائلائٹ سیریز : ویمپائر اکیڈمی، بلڈ سسٹرز کا ٹریلر جاری

Blood Sisters

Blood Sisters

ہالی وڈ ٹوائلائٹ سیریز کی کامیابی کے بعد تو ویمپائر فلموں کی لائن ہی لگ گئی ہے۔ اسی موضوع پر بنی ایک فلم ویمپائر اکیڈمی، بلڈ سسٹرز کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔ ویمپائر اکیڈمی، بلڈ سسٹرز کی کہانی ہے انسانوں کے خون سے اپنی پیاس بجھانے والی خواتین کی۔

ٹوائلائٹ کی طرح اس فلم میں بھی ویمپائرز کے دو گروہ ہیں، ایک وہ جو عام لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں، دوسرے وہ جو انسانون کے ساتھ پر امن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ویمپائر اکیڈمی بلڈ سسٹرز، اگلے سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔