انجمن طلباء اسلام عشق ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درس دیتی ہے۔ رمیض راجہ

ٹیکسلا : انجمن طلباء اسلام ایک ملک گیر جماعت ہے جو طلباء کے دلوں میں عشق ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع جلانے کے لیئے کام کر رہی ہے۔ ملک کے تمام مسائل حقیقی اسلامی نظریہ اور ایمانی بنیاد نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت مومن کی میراث ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام پنجاب شمالی کے رہنما رمیض حسن راجہ نے ٹیکسلا کے دورے کے دوران جامعہ ٹیکسلا کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری زندگی کی پہلی ترجیح ہے۔ انجمن کا نصب العین ایک آفاقی نظریہ ہے جس کا کوئی مسلمان انکار نہیں کر سکتا۔

انجمن کے صوبائی رہنما کے ہمراہ ضیاء الرحمان نیازی ناظم سرگودھا ڈویژن ، شہیر حیدر سیالوی (رہنما انجمن طلبہ ء اسلام )، مہتاب عباسی ناظم ِ جامعہ اور احمد رضا مصطفائی پریس سیکرٹری جامعہ کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔