کیتھے پیسفک کی کراچی سروس معطل

Flights

Flights

ہانک کانگ (جیوڈیسک) کیتھے پیسفک ایئر ویز لمیٹڈ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی کے بعد کراچی کے لیے اپنی سروس بند کر دی۔

بدھ کو ایئرلائن ترجمان کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئر پورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس دیکھ لیں۔

بنکاک سے کراچی کے لیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اتوار کو جناح ایئرپورٹ اور پھر منگل کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد کیا گیا۔