پشاور (جیوڈیسک) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سےصوبے میں مجموعی طور پر 15 افراد جاں بحق ہوئے، مرنے والوں میں پانچ کا تعلق پشاور سے ہے۔
نقصانات کے حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے پانچ کا تعلق پشاور، 2 کا بنوں اور2 کا مردان سے ہے جبکہ صوابی ، ٹانک ، ملاکنڈ، دیر بالا، لکی مروت، شانگلہ اور چترال میں ایک ایک افرد جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ان اضلاع میں بارشوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 19ہے،بارشوں سے مجموعی طور پر 95گھر تباہ اور131جانور ہلاک ہوئے۔