“کرش” کے تیسرے حصے کی شوٹنگ مکمل

Krish

Krish

ممبئی (جیوڈیسک)ریتیک روشن کی سائنس فکشن فلم سیریز “کرش” کے تیسرے حصے کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

ممبئی ریتیک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے اب وہ “کرش تھری “کی تیاری کو آخری شکل دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور کئی کئی گھنٹے سٹوڈیو میں مصروف رہتے ہیں ۔چونکہ یہ سائنس فکشن فلم ہے اس لئے وہ سپیشل افیکٹس خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے فلم کے پرومو کی تیاری کے لئے ممبئی کے ایک مشہور سٹوڈیو کو منتخب کیا۔ اس سٹوڈیو نے گجنی، راک سٹار اور کوئی مل گیا جیسی فلموں کے ٹریلر بنائے تھے ۔دوسری جانب ریتیک کے والد اور فلمساز راکیش روشن نے فلم کے تھری ڈی ورژن بنانے کی تردید کی ہے۔